پاک آرمی نے شہریوں کو بڑے سانحہ سے بچالیا

پاک آرمی نے شہریوں کو بڑے سانحہ سے بچالیا
کیپشن: Pak Army saved the citizens from a big tragedy

ایک نیوز: پاک آرمی کے جوانوں نے ریسکیو اور پولیس کے ساتھ ملکر گجرات کو بڑے حادثے سے بچالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کھاریاں کےنواحی نیا آڑہ کےقریب توپ کا گولا برآمد ہوا۔ جس پر شہریوں نے فوری پولیس اور ریسکیو کو کال کی۔ اطلاع ملنے پر پاک آرمی کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اور ریسکیو کے ساتھ ملکر کامیاب آپریشن کیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ توپ کے گولے پر آرمی نے فوری رسپانس دیتے ہوئے گولے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 

یاد رہے کہ گجرات میں ہی چند روز قبل بچے کھیتوں سے بم گھر لے آئے تھے۔ جس کے پھٹ جانے سے بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے تھے اور 2 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔