ایک نیوز: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سےشکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193رنز بنائے ۔جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔قومی ٹیم کی طرف سے امام الحق 78اور محمد رضوان نے 63رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔فخر زمان 20،بابر اعظم 17بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ کا آغاز بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔جس کے بعد 5 ویں اوور میں لٹن ڈاس بھی شاہین آفریدی کا شکار ہو گئے۔ حارث رؤف نے اپنے پہلے ہی اوور میں محمد نعیم کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد توحید حارث رؤف کے دوسرے اوور میں بولڈ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم 64اور شکیب الحسن 53رنز بنا کر نمایاں رہے ۔محمد نائم نے 20رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف 4اور نسیم شاہ نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔شاہین شاہ آفریدی ، فہیم اشرف اور افتخار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔
قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہےکہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے،پاکستانی کپتان بابر اعظم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔