نئی حلقہ بندیوں کےنوٹیفکیشن کیخلاف درخواست،غیر معینہ مدت تک ملتوی

نئی حلقہ بندیوں کےنوٹیفکیشن کیخلاف درخواست،غیر معینہ مدت تک ملتوی
کیپشن: نئی حلقہ بندیوں کےنوٹیفکیشن کیخلاف درخواست،غیر معینہ مدت تک ملتوی

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  شہری مقسط سلیم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم دے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔