تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکے اختیارات معطل

Sep 06, 2023 | 13:21 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا ہے ،دوران سماعت جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کی حدود میں تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر کے اختیارات اگلی تاریخ تک معطل کیے جاتے ہیں،اُس وقت تک اسلام آباد کی حدود میں تھری ایم پی او کے تحت کسی کو گرفتار نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الہی کی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی،آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے،سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-06/news-1693988434-2358.mp4

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فریقین کو طلب کر کے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،فریقین کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت آرڈی نینس کی تحت سزا دی جائے،فریقین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے وفاقی دارلحکومت کی حدود میں تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر کے اختیارات اگلی تاریخ تک معطل کر دئیے۔

جسٹس بابر ستار  نے ریمارکس دیئے کہ اُس وقت تک اسلام آباد کی حدود میں تھری ایم پی او کے تحت کسی کو گرفتار نہیں کیا جائیگا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دئیے اور ایڈوکیٹ صلاح الدین احمد اور ایڈوکیٹ وقار رانا کو تھری ایم پی او کی آئینی اور قانونی حیثیت سےمتعلق معاونت کیلئے بھی نوٹس جاری کر دئیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کا تھری ایم پی او معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست غیر موثر قرار دیکر نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم عدولی پر چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی پی او اٹک اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں