امریکی سفیر کی محسن نقوی سے ایک اور ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

Sep 06, 2023 | 12:37 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم(Mr.Donald Blome)نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع، زراعت،سیاحت،تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیرالجہت نوعیت کے ہیں۔ پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کے معاہدے کے تحت تجارتی ومعاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ زراعت خصوصا سیڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کیلیفورنیا کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کے حوالے سے امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں تعینات ہونے والی امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنزکو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے امریکہ پاکستان اقتصادی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیر نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز(Ms. Kristin Hawkins)،پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکولیس کٹساکیس (Mr.Nickolas Katsakis)،پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر ڈگلس جانسٹن(Mr. Douglas Johnston) اور پولیٹیکل سپیشلسٹ صدف سعد،صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی اورسیکرٹری وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں