لاہور:قاری کے تشدد سے طالبعلم شدید زخمی، 3 ملزمان گرفتار

Sep 06, 2023 | 12:30 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: سمن آباد میں قاری کے تشدد سے طالبعلم شدید زخمی  ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور  کے علاقہ سمن آباد میں قاری کے تشدد سے طالبعلم شدید زخمی  ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے سکول کے پرنسپل قاری عبدالودود سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔   ملزمان میں قاری عبدالودود،اکاؤنٹنٹ عظیم اور قاری حبیب  شامل ہیں۔

ایس پی عثمان کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامزد ملزمان نے10 سالہ بچے فیضان پر تشدد کیا،بچے کو اٹھا کر پٹخا گیا  بچے کو پنکھا لگنے سے شدید چوٹ آئی ۔بچے پر تشدد بھی کیا گیا جسکے بعد سکول انتظامیہ والدین کو اطلاع کئے بغیر ہسپتال لے گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے والدین کے بغیر بچے کے علاج سے معذرت کی،ہوش میں آنے کے بعد بچے نے حقیقت بتائی جس پر والد نے پولیس کو اطلاع کی۔ سمن آباد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاہے۔

مزیدخبریں