آئی جی اسلام آبادنےشیریں مزاری کو 25ہزارجرمانہ اداکردیا

آئی جی اسلام آبادنےشیریں مزاری کو 25ہزارجرمانہ اداکردیا
کیپشن: آئی جی اسلام آبادنےشیریں مزاری کو 25ہزارجرمانہ اداکردیا

ایک نیوز: آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے حکم پر کمرہ عدالت میں شیریں مزاری کو 25ہزار روپے جرمانہ ادا کر دیا،عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر جرمانہ عائد کیا تھا،عدالت نے شیریں مزاری کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری  نے ریمارکس دیئے کہ جب مقدمات بنے تب گرفتاری کیوں نہیں کی؟سال 2014کے مقدمات کا کیا سٹیٹس ہے،ان مقدمات کو 10سال ہو گئے ہیں،پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کی کیا وفاقی حکومت سے اجازت لی گئی؟پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

حکام نے کہا کہ ہمیں تفتیشی ایجنسی لکھتی ہے پھر ہی نام شامل کیا جاتا ہے۔ 

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت منظوری دیتی ہے جبکہ فہرست وزارت داخلہ تیار کرتی ہے،وفاقی حکومت اپنا اختیار کسی کو دے ہی نہیں سکتی،رولز میں سے وفاقی حکومت کا لفظ ہے ڈی پاسپورٹ کا لفظ نہیں،ای سی ایل میں بھی وفاقی حکومت ہی منظوری دیتی ہے،وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارت داخلہ ایف آئی اے کو نام بھیجتاہے۔

عدالت نے استفسار کیا کیا آئی جی اسلام آباد نے 25ہزار جرمانہ ادا کیا ہے؟

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ آئی جی کو کہیں جرمانہ ادا کریں ورنہ توہین عدالت لگا کر جیل بھیجیں گے،آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے،عدالت نے آئی جی اسلام آبادکو 25ہزار جرمانہ ادا کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

آئی جی اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے حکم پر شیریں مزاری کو کمرہ عدالت میں 25ہزار روپے جرمانہ ادا کر دیا۔عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر جرمانہ عائد کیا تھا،عدالت نے شیریں مزاری کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا،عدالت نے 19ستمبر تک ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

شیریں مزاری نے جرمانے کی مد میں آنے والی 25 ہزار کی رقم شوکت خانم کو دینے کا اعلان کردیا۔