پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر وکلا دلائل کیلئے طلب

پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر وکلا دلائل کیلئے طلب

ایک نیوز:9 مئی واقعات میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر  عدالت نےوکلاء کو دلائل کے لیے 12 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے 12 ستمبر کو طلب کرلیا  ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان نے تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔