ایک نیوز: لاہور مزار اقبال پر 6ستمبر کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی۔
رپورٹ کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کا ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد قذافی نے استقبال کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات لکھے ۔
تقریب میں دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی مزار اقبال کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔