یوم دفاع: شہداء کی یادگاروں پر تقاریب، پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں کی حاضری

Sep 06, 2023 | 11:30 AM

ایک نیوز:  یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے گجرات میں لادیاں کے مقام پر میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل 17 ڈویژن محمد شمریز تھے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و امان، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان پاک فوج کے عظیم کارناموں کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کی وجہ سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اداروں کی تعظیم ہر شہری کے لئے ضروری ہے۔

جہلم: میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر تقریب

یوم دفاع پاکستان ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار پر منعقد ہوٸی جس میں عسکری قیادت نے پھولوں کی چادر چڑھاٸی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

اس موقع پر ڈی سی جہلم، ڈی پی او جہلم سمیت سول سوساٸٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میجر اکرم شہید کے بھائیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے۔ 

بورے والا: یوم دفاع میجر طفیل (شہید) کے مزار پر پروقار تقریب

بورے والا میں یوم دفاع کے موقع پر میجر طفیل (شہید) کے مزار پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ شہید کے مزار پر جی او سی بہاولپور میجر جنرل علی محمد کی قیادت میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ 

میجر جنرل علی محمد نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے مزار پر پھول رکھے۔ پاک فوج کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی حاضری دی۔ ڈی سی وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی نے شہید کے مزار پر پھول رکھے۔ شہید کے درجات کی بلندی اور ملکی سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

دیپالپور: پنجاب رینجرز کی جانب سے یوم دفاع پاکستان پر پروقار تقریب

پاک فوج قوم کا فخر اور شہداء سر کا تاج ہیں۔ دیپالپور میں پنجاب رینجرز کی جانب سے یوم دفاع پاکستان پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دیپالپور میں پاک بھارت سرحدی علاقے سلیمانکی سیکٹر پر  پاک بھارت جنگ میں دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرکے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے پاکستان آرمی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز پرویز احمد کی قیادت میں شہداء کو سلامی پیش کی۔ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ 

اس موقع پرمیاں محمد معین وٹو سابق مشیر وزیراعظم اور سابق ایم پی اے نورالامین ناصر وٹو نے بھی شہداء کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے دشمن کسی بھی شرارت کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج کسی دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی افواج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

یوم دفاع پاکستان: ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارقائد پر حاضری

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج مورخہ 6 ستمبر 2023 یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

اس موقع پر ڈجی جی رینجرز(سندھ)اور دیگر رینجرز افسران نے قائد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دُعا کی۔ بعد ازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

چکوال: یوم شہداء کی مناسبت سے تصویری نمائش کا نعقاد

6 ستمبر کے حوالے سے چکوال میں یومِ شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چکوال کی سرزمین نے 1400 سے زائد شہداء مادر وطن پر قربان کیے۔ یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شہداء پاک میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ 

مزیدخبریں