یوم دفاع پر جناح ہال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

یوم دفاع پر جناح ہال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

ایک نیوز: جناح ہال میں 6ستمبریوم دفاع  ہلال استقلال پرچم کشائی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  کو خوبصورت بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

رپورٹ کے مطابق6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ یوم دفاع تقریب میں پولیس دستہ و بینڈ نے خوبصورت انداز میں سلامی پیش کی،سکاوٹس و سول ڈیفنس نے پریڈ کے ساتھ اللہ اکبر کے پر جوش نعرے لگائے۔ پولیس بینڈ و مارچ اور ملی نغموں نے فضا کو قومی جزبے سے سرشار کردیا ،کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  کو خوبصورت بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  ،سٹیشن کمارنڈر پاکستان ارمی بریگیڈیر ندیم خان ،سٹیشن کمانڈرنیوی  کموڈور ساجد حسین ،لاہور کی یوم دفاع مرکزی  تقریب میں شرکت۔اور ہلال استقلال پرچم کشائی  کی۔کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  نے ہلال استقلال یوم دفاع کے موقع پر  باقاعدہ پرچم کشائی کی۔ سکاوٹس،سکولوں کے بچوں نے فوجی لباس پہن کر حصہ تقریب میں حصہ لیا۔6 ستمبر یوم دفاع تقریب میں بری ،بحری اور فضائیہ کے افسران نے شرکت  کی۔ 

کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  نے کہا کیہ لاہور شہر کیلئے ہلال استقلال عظیم اعزاز ہے۔ یوم دفاع تقریب میں سکاوٹس نے مہمانان گرامی کا پرجوش استقبال کیا۔کمشنر لاہور کے ہمراہ   ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی،سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری ، اے ڈی جی ایل ڈی اے کیپٹن ر شاہمیر اقبال و دیگر افسران بھی موجود  تھے،6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب سبز ہلالی پرچم کو فضاء میں سربلند  کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-06/news-1693981590-1814.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-06/news-1693981590-7723.mp4