شہریارآفریدی کی طبیعت ناساز،سماعت 12ستمبر تک ملتوی

Sep 06, 2023 | 11:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کی عدم دستیابی کے باعث حفاظتی ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہر یار آفریدی کی بہاولپور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔شہر یار آفریدی ناساز طبیعت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ شہر یار آفریدی کی طبیعت ناساز ہے۔ 

 بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں