ایک نیوز:سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’ راولپنڈی ایکسپریس‘ کے تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔
رپورٹ کےمطابق حکم امتناعی کے خلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ شعیب اختر، کیو فلمز پروڈکشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس عرفان سعادت خان نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ آج اس کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔
کیو فلمز پروڈکشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی۔ شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں، شعیب اختر نے کیو فلمز کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا۔ ایک رکنی بینچ نے فلم پر حکم امتناعی جاری کیا تھا تاہم دو رکنی بینچ نے کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل پر حکم امتناعی ختم کردیا تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا ہے،مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے۔عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ملتوی کردی۔