ایک نیوز: نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے قومی یادگار شکر پڑیاں میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔شہداء اللّٰہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔شہدا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں ، ہم شہدا کو نہیں بھولے، ری جانب سے چھوٹا سا نذرانہ شہداء اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔
شہداء کیپٹن سرور اور میجر شبیر کے مزاروں پر تقریب
نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر دونوں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
مزارِ اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
لاہور میں شاعر مشرق ، مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے انہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔