کراچی:تیزرفتارکارپٹرول پمپ میں گھس گئی،1جاں بحق،2زخمی

Sep 06, 2023 | 08:03 AM

ایک نیوز:کراچی میں تیزرفتارکارپٹرول پمپ میں گھس گئی،حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اوردوافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےشارع فیصل ڈرگ روڈپرتیزرفتارکارپٹرول پمپ میں گھس گئی،حادثےکےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور2افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق شارع فیصل پرتیزرفتاری کےباعث خوفناک حادثہ پیش آیاجس میں ایک شخص جاں بحق اور2زخمی ہوگئے،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالے شخص کی شناخت احسن کےنام سےہوئی ہے،دوزخمیوں میں عماراورفرازشامل ہے۔
پولیس کےمطابق حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں کی عمریں 19سے21سال کےدرمیان ہے،حادثےکےنتیجےمیں کارکےعلاوہ پٹرول پمپ کوبھی نقصان پہنچاہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں