فلم”جان جان“سےکرینہ کپورنےایشوریاکوآؤٹ کردیا

Sep 06, 2023 | 07:30 AM

ایک نیوز:کرینہ کپور اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو فلم 'جانِ جان' سے کر رہی ہیں، فلم 21ستمبرکوریلیزہوگی۔
تفصیلات کےمطابق فلم 'جانِ جان' کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جس میں ایک ریلیشن شپ کی پیچیدگیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔
کرینہ کپور نے ممبئی میں ٹریلر لانچ ایونٹ کی تقریب میں کہا کہ ابتدائی طور پر میں اس فلم کا حصہ نہیں تھی۔
ڈائریکٹر سجوئے نے سیف علی خان اور ایشوریا رائے کو فلم کیلئے چُنا تھا۔
'جانِ جان' میں وجے ورما اور جےدیپ اہلوت بھی شامل ہیں، فلم کرینہ کپور کی سالگرہ پر21 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
یہ فلم جاپانی ناول 'دی ڈیووشن آف سسپکٹ ایکس' سے ماخوز ہے۔

مزیدخبریں