ایک نیوز:آنکھوں کی رنگت تبدیل کرنےکامحفوظ طریقہ دریافت کرلیاگیا،چند سال قبل اپنی آنکھوں کا رنگ سیاہ سے ہلکے نیلے میں تبدیل کرنا ایک خیالی تصور سے زیادہ کچھ نہیں تھا لیکن آج طبی اور تکنیکی ترقی کی بدولت یہ نہ صرف ممکن ہے بلکہ تیزی سے مقبول بھی ہورہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق آنکھوں کا رنگ محفوظ طریقے سے تبدیل کرنا ایک طویل عرصے سے ناممکنات کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن آج کئی طرح کے طریقہ کار موجود ہیں۔10 سال پہلے مصنوعی آئرس (پُتلیوں کے) امپلانٹ بہترین طریقے کے ساتھ متعارف ہوا لیکن ساتھ ساتھ اس سے صحت کے خطرات بھی جُڑے ہوئے تھے۔ اس کے بعد 2017 میں ایک انقلابی لیزر سرجری ہوئی جو صرف20 سیکنڈ میں آنکھوں کا رنگ بھورے سے نیلے میں بدل سکتی تھی۔ تاہم آج کیراٹوپگمنٹیشن محفوظ ترین طریقہ قرار دیا جاچکا ہے جو آنکھوں کا رنگ مستقل طور پر تبدیل کرنے کیلئے جدید مشینری اور حیاتیاتی طور پر تیار کیے گئے روغن کا استعمال کرتا ہے۔
keratopigmentation یا عرف عام میں corneal tattooing کا طریقہ آنکھوں کی اوپری شفاف جھلی کی بیماری میں مبتلا مریضوں کیلئے تیار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اب جمالیاتی تبدیلی کے خواہاں لوگوں میں مقبولیت حاصل کرگیا ہے۔
انسان کی آنکھوں کا رنگ ایک جینیاتی خصلت ہے جس کا تعین آنکھوں کی پُتلیوں میںmelanin نامی مادے کی مقدار اور تقسیم سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سیاہ اور گہری بھوری آنکھوں کے رنگوں والے لوگوں میں میلانین زیادہ ہوتا ہے جب کہ جن لوگوں کی آنکھوں کے ہلکے رنگ جیسے سبز اور نیلے ہوتے ہیں، ان کی آنکھ کے اوپری حصے میں میلانین کم ہوتا ہے۔
آنکھوں کی رنگت تبدیل کرنےکامحفوظ طریقہ دریافت
Sep 06, 2023 | 06:24 AM