ایلوویراکےچھلکےسے ماحول دوست کیڑے مار دوا تیارکرلی گئی

ایلوویراکےچھلکےسے ماحول دوست کیڑے مار دوا تیارکرلی گئی
کیپشن: An environmentally friendly insecticide was prepared from the bark of aloe vera

ایک نیوز: ایلوویرا یا کےپتوں سے کم خرچ، قدرتی اور ماحول دوست کیڑے مار دوا بنائی گئی ہے۔ یہ دوا نہ صرف سستی ہے بلکہ اہم ترین خوراک والی فصلوں پر حشرات کو تلف کرسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس سے وابستہ ڈاکٹر دیباشیش بندیوپادیو اور ان کے ساتھیوں نے ایلوویرا کے بے کار چھلکوں سے قدرتی کیڑے مار دوا بنائی ہے۔ جب اسے مکئی اور باجرے کی فصل پرآزمایا توفصل خور حشرات دور بھاگے اور یوں فصل توانا رہی۔ قریب آنے والے کیڑے مرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں۔
مزید تحقیق کےلیے ایلوویرا کے چھلکوں کو خشک کرکے تجزیہ کیا گیا تو اس میں ایک اہم کیمیکل ’ڈائی کلورمیتھین (ڈی سی ایم) ملا جبکہ میتھانول اور ہیگزین کی کچھ مقدار بھی پائی گئی۔ معلوم ہوا کہ یہ مرکب کیڑوں کے چلنے، کھانے اور نسل خیزی کی صلاحیت تباہ کردیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرتی طور پر حاصل کردہ کیمیکل نہ صرف کسان بلکہ فصل کھانے والے انسانوں کے لیے بھی بالکل بے ضرر ہے۔ یوں ایلوویرا مکمل طور پر قدرتی اور محفوظ طریقہ ہے جو زہریلی اور ماحول دشمن ادویہ کا کم خرچ اور محفوظ متبادل بن سکتا ہے۔