ایک نیوز:مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں،ریکٹرسکیل پرشدت4.7ریکارڈکی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، اور زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
ذرائع کےمطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے منگل اور بدھ کی درمیانی رات ساڑھے بارہ بجے کے لگ بھگ محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.7ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکزسوات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 192 کلومیٹر تھی- زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔