بٹگرام:شملائی بازارمیں آتشزدگی،15دکانیں جل کرخاکستر

بٹگرام:شملائی بازارمیں آتشزدگی،15دکانیں جل کرخاکستر
کیپشن: Bitgram: Fire broke out in Shimlai Bazar, 15 shops were gutted

ایک نیوز:بٹگرام کےشملائی بازارمیں آتشزدگی سے15دکانیں جل کرخاکسترہوگئی،گیراج میں کھڑی7گاڑیاں بھی جل گئیں۔
تفصیلات کےمطابق بٹگرام کےنواحی علاقےشملائی کےبازارمیں آگ لگنےکاواقعہ پیش آیا،لکڑی سےبنی دکانوں کوآگ نےاپنی لپیٹ میں لےلیا۔
پولیس کےمطابق شملائی بازارمیں آگ سے15دکانیں جل کرخاکسترہوگئی،گیراج میں کھڑی7گاڑیاں بھی جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائی کرتےہوئے کچھ دیربعدآگ پرقابوپالیاگیا،تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔