شاداب افتخارقومی انڈر19فٹبال ٹیم کےہیڈکوچ تعینات

شاداب افتخارقومی انڈر19فٹبال ٹیم کےہیڈکوچ تعینات
کیپشن: Shadab Iftikhar appointed as head coach of national under-19 football team

ایک نیوز:شاداب افتخار کو پاکستان انڈر19 فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق شاداب افتخار اسکاٹش ہائی لینڈ فٹبال لیگ میں فورٹ ولیم کلب کے منیجر رہے ہیں،اور وہ انگلینڈ میں کئی اکیڈمیز سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
شاداب افتخار یو ای ایف اے ”اے“ لائسنس سرٹیفکیٹ کے حامل ہیں، وہ ویگان اتھلیٹکس اور ایورٹن فٹبال کلب کیلئےبھی کام کرچکے ہیں۔
یورو 2020 اور قطر فٹبال ورلڈکپ میں رائل بیلجیئم فٹبال فیڈریشن کیلئے کام کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان انڈر19 ٹیم کے ساتھ نیپال میں ساف انڈر19چیمپئن شپ2023 ان کی پہلی ذمہ داری ہوگی۔