کراچی:گھرسےلڑکی کی لاش برآمد،زیورسمیت قیمتی سامان غائب

کراچی:گھرسےلڑکی کی لاش برآمد،زیورسمیت قیمتی سامان غائب
کیپشن: Karachi: The body of a girl was recovered from the house, valuables including jewelery were missing

ایک نیوز:کراچی میں گھرسےلڑکی کی لاش برآمدہوئی ہے،زیورسمیت قیمتی سامان بھی غائب ہواہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کی پی آئی بی کالونی میں گھرسےلڑکی کی لاش برآمدہوئی ہے،16سال کی فضاگھرمیں اکیلی تھی،گلاگھونٹ کرقتل کیاگیا۔
مقتولہ کی بہن کاکہناہےکہ والدہ گھرسےباہرنوکری کی تلاش میں گئی تھیں جب واپس آئیں توگھرکانقشہ بگڑاہوادیکھا،گھرسےزیوراور50ہزارروپےسمیت ہرقیمتی چیزغائب تھی۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیااورڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتحقیقات شروع کردی۔