58ویں یوم دفاع پرمسلح افواج کا شہدا کو خراج عقیدت

Sep 06, 2023 | 02:45 AM

ایک نیوز:صدرمملکت،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسزچیفس،افواج پاکستان اورنگران وزیراعظم کی جانب سے58ویں یوم دفاع پرشہدااورلواحقین کوخراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاکہناہےکہ 6ستمبر1965کوحق وباطل کےمعرکےنےثابت کیاتھاقوم تیارہے،غیورقوم سرحدوں کی حفاظت کیلئےہمہ وقت تیارہے،6ستمبر1965کومادرملت کےہزاروں بیٹوں نےجانوں کانذرانہ پیش کیا،مادروطن کےبیٹوں نےپاک سرزمین کےدفاع کوناقابل تسخیربنایا،آج پوری قوم وطن کیلئےقربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے،ہم بطورقوم تمام شہداکی قربانیوں کےمقروض ہیں۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سروسزچیفس کاکہناہےکہ شہدانےپاکستان کےپرچم کی سربلندی کیلئےجانوں کےنذرانےپیش کیے،مسلح افواج ہرطرح کےاندرونی وبیرونی خطرات کیخلاف پرعزم ہیں، پاکستان کونقصان پہنچانےکی ہرکوشش کامنہ توڑجواب دیاجائیگا۔

6ستمبریوم دفاع وشہداکےموقع پرصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کاکہناہےکہ آج کادن وطن کی خودمختاری،سالمیت کوہرچیزپرمقدم رکھنےکاتقاضاکرتاہے، پاکستان ہماری امیدوں کامر کزہے،یوم دفاع پرملک کےبہادربیٹوں کی عزت وتکریم سربلندرکھنےکاعزم کرتےہیں،ہم شہداوطن اوران کےخاندانوں کوخراج تحسین کیلئےیوم دفاع مناتےہیں،58سال پہلےآج کےدن ہماری مسلح افواج،قوم نےغیرمعمولی جرأت کامظاہرہ کیا،بےمثال جذبےکامظاہرہ کرتےہوئےدشمن کےناپاک عزائم کوناکام بنادیاتھا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کامزیدکہناہےکہ دفاع وطن کافریضہ اداکرتےہوئےجانیں نچھاورکرنیوالےشہداکوسلام پیش کرتےہیں،ہمارےغازیوں کےکارنامےقابل فخرہیں،غازیوں نےلاہور،سیالکوٹ دیگرسیکٹرزپرحملوں پردشمن کومنہ توڑجواب دیا،دہشت گردی،انتہاپسندی کیخلاف2دہائیوں سےجنگ جاری ہے،اس جنگ میں کامیابیاں ہماری مسلح افواج کی مہارت کامنہ بولتاثبوت ہیں،ہمارااپناخطہ،جموں وکشمیرکےدیرینہ تنازع کےحل کامنتظرہے،آج ہم کشمیری عوام،خواتین اوربچوں کی قربانیوں کوبھی یادکرتےہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا6ستمبریوم دفاع وشہداکےموقع پرکہناہےکہ6ستمبرملی عزم،ہمت،بہادری،شجاعت کےدن کےطورپریادکیاجاتاہے،یہ دن ہماری تاریخ میں قومی عظمت،سالمیت،خودمختاری کی علامت ہے،اس دن پوری قوم ملک کی حفاظت کیلئےاپنی بہادرفوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہوئی،یہ دن ملک سےوفاداری اورقومی خدمت کےعہدکی تجدیدکادن ہے،ملکی سلامتی کیلئےجام شہادت نوش کرنےوالوں کوخراج عقیدت کادن ہے۔
انوارالحق کاکڑکامزیدکہناہےکہ اس دن پوری قوم نےایمان،اتحاداورتنظیم کامثالی عملی نمونہ پیش کیا،اس دن بری،بحری،فضائی افواج نےدفاع کےجذبےکومزیداجاگرکیا،ملک کادفاع صرف6ستمبرتک ہی محدودنہیں،ہمیں رہتی دنیاتک وطن کی نظریاتی اساس،سرحدوں کی حفاظت کاعزم کرناہے،بہادرجوانوں نےدشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملانےکیلئےجانیں قربان کیں،بہادرجوانوں نےدشمن کواپنی پاک سرزمین پرایک انچ بھی پیش قدمی نہ کرنےدی۔
نگران وزیراعظم کاکہناہےکہ پوری پاکستانی قوم اس دن ملک کادفاع کرنےکیلئےخراج تحسین کی مستحق ہے،آج پاکستان کوانتہاپسندی،دہشت گردی،بیرونی جارحیت جیسےچیلنجزکاسامناہے،ملکی سالمیت کیخلاف ناپاک عزائم کوناکام بنانےکیلئےپوری قوم بہادرافواج کیساتھ ہے،دنیاپاکستانی فوج کی عالمی امن،بالخصوص یواین امن مشنزمیں خدمات کی معترف ہے،ہم امن کواپنی خارجہ پالیسی کی علامت سمجھتےہیں،جموں وکشمیرکادیرینہ تنازع خطےکےامن وسلامتی کیلئےسب سےبڑاچیلنج ہے،عالمی برادری کوآگےبڑھ کراس مسئلےکےحل کیلئےاپناکرداراداکرناچاہیے۔

مزیدخبریں