فلم ”جوان“کااوپننگ ڈےپرتمام ریکارڈتوڑنےکاامکان

فلم ”جوان“کااوپننگ ڈےپرتمام ریکارڈتوڑنےکاامکان
کیپشن: The movie "Joan" is likely to break all the records on the opening day

ایک نیوز:کنگ خان کی فلم ”جوان“کااوپننگ ڈےپرتمام ریکارڈتوڑنےکاامکان ہے،بالی وڈ فلمی تجزیہ کاروں نےفلم سےبڑی امیدیں لگالی۔
تفصیلات کےمطابق سینما مالکان کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے ہندسے بہت حیران کن ہیں اور بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے بعد مداح شاہ رخ خان کے دیوانے بن چکے ہیں۔
بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو عام دن میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے57 کروڑ کا اوپننگ ڈے بزنس کیا جبکہ دوسرے دن کا بزنس70 کروڑ کو عبور کرگیا تھا۔
تجزیہ نگار اتل موہن کے مطابق ’جوان‘ اپنی تمام زبانوں میں مجموعی طور پر70 سے 90 کروڑ تک کا بزنس کرسکتی ہے اور ہندی زبان کی یہ پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی۔
وشیک چوہان کے مطابق ’جوان‘ پہلے دن سو کروڑ کا بزنس بھی کرسکتی ہے اور اس سے انڈسٹری کو نئی امید کی کرن ملے گی۔
واضح رہے کہ ’پٹھان‘ انڈین باکس آفس پر543 کروڑ کے مجموعی بزنس کے ساتھ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہے۔