بھارتی فوج میں میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب

بھارتی فوج میں میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب
کیپشن: بھارتی فوج میں میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب

ایک نیوز : بھارتی فوج میں  ایک اور سکینڈل نے بھارتی فوج میں کرپشن بے نقاب کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج سے اربوں روپے کا غبن کیا ہے۔بھارتی فوج کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین سالوں میں 6 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی۔سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے 150 سے زائد سویلین گاڑیاں صرف کاغذات میں کرائے پر لی گئیں۔ ان الزامات پر افسر کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں جاسوسی کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے بڑے پیمانے پر کرپشن کی جا رہی ہے۔

بھارتی فوجی افسران مفت راشن بھی چھین لیتے ہیں۔ کارگل جنگ میں شہید ہونے والے بھارتی فوجیوں کے تابوتوں کی خریداری پر میجر جنرل سمیت تین افسران نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

جبکہ بھارتی چیف تیاگی نے 2013 میں بھارتی فضائیہ کے لیے ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لیے کروڑوں روپے ہڑپ کیے تھے۔