ایک نیوز نیوز: لِز ٹَرس ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔
بکنگھم پیلس کے مطابق ملکہ برطانیہ نے لز ٹرس کو باضابطہ طورپرحکومت بنانےکی دعوت دے دی۔
مس ٹرس نے ملکہ برطانیہ کی آفر قبول کر لی اور اپنی وزیر اعظم کے طور پر تعیناتی پر ملکہ کے ہاتھ چومے۔
وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے فرائض سنبھال لئے اور10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ کر اپنی کابینہ کی تشکیل شروع کردی۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم بورس جانسن بارمورل اسٹیٹ سکاٹ لینڈ پہنچے اور ملکہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
گذشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کے ایک لاکھ بہتر ہزار ممبرز نے لزٹرس کو اپنی پارٹی کا سربراہ منتخب کیا تھا۔
ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹَرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔ نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے اور رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے تھے۔
لز ٹرس نے اپنے انتخاب کے بعد ٹوری ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ معیشت، انرجی بحران اور ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
اسکینڈلز سامنے آنے پرسابو وزیراعظم بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔