ایک نیوز نیوز: چین کے شہر تیانجن میں قائم کمپنی کینسینا بائیولوجکس انکارپوریشن کی جانب سے بنائی گئی کووِڈ 19 ویکسین کو دنیا کی ایسی پہلی ویکسین کا درجہ ملا ہے، جو کہ ناک سے لی جائے گی۔ اس کے لیے کسی بھی قسم کے انجکشن کی ضرورت نہیں ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی کمپنی کے حصص کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہانگ کانگ میں کمپنی کے حصص میں 14.5 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے چین کی نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کین سینو نے کہا کہ کینسینا کی Ad5-nCoV کو بوسٹر ویکسین کے طور پر ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسین کینسینا کی ون شاٹ کووڈ۔19 ویکسین کا نیا ورژن ہے، جسے مارچ 2020 میں انسانوں پر کیا گیا تھا۔ اس ویکسین کو فروری 2021 میں متعارف کروانے کے بعد چین، میکسیکو، پاکستان، ملائیشیا اور ہنگری میں استعمال کیا جا چکا ہے۔
کین سینو نے کہا کہ ناک سے لی جانے والی ویکسین امیونٹی کو متحرک کر سکتی ہے اور انٹرا مسکیولر انجیکشن کے بغیر تحفظ کو بڑھانے کے لیے قوت مدافعت پیدا کر سکتا ہے۔۔