ایک نیوز نیوز: نور عالم کی زیر نگرانی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نور عالم اعظم خان پر برس پڑے۔ نور عالم نے کہا اعظم خان صاحب آپ کو دو تین مرتبہ بلا چکے ہیں آپ آج آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم نے کہا کہ طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل میں اعظم خان پر بھی الزام ہے۔ الزام ہے کہ آپ نے طیبہ گل کو ایک ماہ وزیر اعظم ہائوس میں رکھا۔ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اس معاملہ کو بند نہیں کرے گی۔
جس پر اعظم خان کا کہنا تھا کہ میں مردان میں تھا اور میں نے فون نمبر تبدیل کر لیا تھا۔ میں بھرپور طریقے سے ان الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ میں کبھی طیبہ گل نامی خاتون سے نہیں ملا ہوں۔ میں کبھی میڈیا مالک طاہرخان کے دفتر بھی نہیں گیا۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ایک ماہ تک کوئی وزیراعظم ہائوس میں رہے اور ریکارڈ میں کچھ نہ ہو۔ مجھے یاد نہیں کہ وہ خاتون کبھی وزیر اعظم ہائوس آئی تھی۔ عالم خان نے کہا کہ اعظم خان شاید آپ کو علم نہ ہو لیکن خاتون وزیراعظم سے ملی تھی۔
جس پر برجیس طاہر نے کہا کہ فرح گوگی بھی وزیراعظم ہائوس میں رہتی تھی اس کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہو گا۔ سابق چیئرمین نیب کی ویڈیو موجود ہے۔ عمران خان نے ویڈیو کو استعمال کر کے سابق چیئرمین نیب سے بی آر ٹی، بلین ٹری جیسے کیسز کیسے ختم ہو گئے۔
شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ بالواسطہ یا بلا واسطہ الزام لگانے والے کرپشن میں ملوث تھے۔ اگر وزیر اعظم یا پرنسپل سیکرٹری چاہے تو کسی افسر یا ایجنسی والے کی کیا مجال کہ ریکارڈ میں انٹری کرے۔
پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے وزیر اعظم ہاؤس اور سیکریٹیریٹ سے انٹری، ایگزٹ کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کر دی ہے۔