روسی پابندی کے بعد یورپ میں توانائی کا بحران، ریستوران موم بتیاں جلانے لگے

Sep 06, 2022 | 14:55 PM

ایک نیوز نیوز: روسی پابندی کےبعد یورپ میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، ریستوران موم بتیاں جلانے لگے۔

 رپورٹ کے مطابق  روس سے گیس کی امپورٹ بند ہونے کے بعد یورپ توانائی کے بدترین بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ اٹلی میں بجلی کی قیمتیں 500فیصد بڑھا دی گئی ہیں۔ بجلی کی بچت کےلئے  ریسٹورنٹس میں رات 9 بجے بجلی بند کر دی جاتی ہے، کیفیز میں رات موم بتیاں جلا کر روشنی کی جا رہی ہے۔

روسی توانائی فرم گیس پروم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ سٹریم پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس کی ترسیل غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔ گیس پروم نے  ایک  تحریری بیان میں  واضح کیا ہے  کہ 31 اگست کو دیکھ بھال کیے جانے والے اور آج سے دوبارہ سے فعال بننے کی توقع ہونے والی نارتھ اسٹریم کے ایک ٹربائن میں خرابی کا تعین ہوا ہے۔ 

 جہاں روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل میں درپیش مشکلات پابندیوں کے باعث ہیں، یورپی حکام کا دعویٰ ہے کہ روس، توانائی کے وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

مزیدخبریں