جائیداد کا معاملہ، بھانجے نے ماموں، مامی، کزن کو قتل کر دیا

Sep 06, 2022 | 14:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھانجے نے ماموں، ممانی اور ان کے 15 سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پولیس نے ایک خاتون کی اطلاع پر گھر سے 3 لاشیں برآمد کی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت ثاقب ، اس کی بیوی مریم اور ان کے 15 سالہ بیٹے عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کو ہاتھ پیر باندھنے کے بعد چھری سے قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاشوں کی نشاندہی مقتول ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔  

پولیس کے مطابق اطلاع دینے والی خاتون اس کی ماں ہے۔ خاتون نے بیان دیا کہ اس کے بیٹے شان نے تینوں کو قتل کرنے کے بعد اسے بتایا ہے۔ پولیس نے ملزم شان کو حراست میں لے کر اس سے تتفیش شروع کردی ہے۔

مقتولین کے قریبی رشتے داروں اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتول اور قاتل کے درمیان وراثتی جائیداد کی تقسیم کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے محرکات سامنے آجائیں گے تاہم ابتدائی طور پر اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزیدخبریں