دنیا کا سب سے بڑا کار چور گرفتار، کروڑپتی انیل کی تین بیویاں ہیں 

anil biggest car lifter
کیپشن: anil biggest car lifter
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  دنیا کا سب سے بڑا کار چور گرفتار، 5 ہزار کاریں چرائیں ، تین بیویوں کا شوہر اور سات بچوں کا باپ ، بھارت کے مختلف شہروں میں کروڑوں کی جائیدادیں ہیں۔

   بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے دنیا کے سب سے بڑے کار چور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر اب تک پانچ ہزار گاڑیاں چُرا چکا ہے۔

انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق 52 سالہ انیل پرتعیش زندگی گزار رہا تھا اور اس کی دہلی، ممبئی اور دیگر علاقوں میں متعدد جائیدادیں بھی ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ انیل دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا کار چور ہے اور وہ گذشتہ 27 برسوں کے دوران پانچ ہزار گاڑیاں چُرا چکا ہے۔

ولیس نے اس چور کو ایک خفیہ اطلاع پر دیش بندھو گپتا روڈ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس  کاکہنا ہے  کہ گرفتار ملزم مبینہ طور پر اتر پردیش سے دیگر ریاستوں میں متعدد تنظیموں کو اسلحہ سمگل کرنے میں بھی ملوث ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انیل 1995 سے ماروتی سمیت دیگر درمیانے درجے کی  کاریں چرا رہا تھا اور یہ چوری شدہ کاریں وہ مختلف انڈین ریاستوں اور نیپال میں بیچا کرتا تھا۔ انیل نے بنٹلے مسلین وی ایٹ جیسی ایک کار بھی نہیں چرائی ۔
انیل کے خلاف ملک بھر میں تقریباً 180 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق انیل 2015 میں بھی گرفتار ہوچکا ہے اور پانچ سال جیل میں رہنے کے بعد 2020 میں رہا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق انیل کی تین بیویاں ہیں اور سات بچے ہیں۔