پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیچ لگانے کی درخواست، آئی جی پنجاب سے جواب طلب

یونیفارم تبدیل ہونے کے باوجود پولیس میں ایک فیصد بھی تبدیلی نہیں آئی ہے
کیپشن: یونیفارم تبدیل ہونے کے باوجود پولیس میں ایک فیصد بھی تبدیلی نہیں آئی ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: شہری کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی پر پبلک سرونٹ کا بیچ لگانے کے پیٹیشن دائر کی تھی جس پر سیشن عدالت میں کیس پر سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کی وردی پر پبلک سرونٹ (عوام کا ملازم ) کا بیج لگوانے کےلیے شہری نے پٹیشن دائر کی تھی۔ جس پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈشنل سیشن جج یاسین نے عبدالناصر کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا ہے۔ 

درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے۔ پنجاب پولیس کے رویے کے باعث ہزاروں کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے ہیں۔

درخواستگزر کی جانب سے کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کو درخواست دی اور پولیس رویے میں تبدیلی کےلیے کیا احکامات کیے ہیں پوچھا گیا لیکن آئی جی پنجاب کیجانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ پنجاب پولیس کے رویے اور ساکھ بحال کرنے کےلیے 1 ارب 10 کروڑ لگا کر یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔ یونیفارم تبدیل ہونے کے باوجود پولیس میں ایک فیصد بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ درخواسگزار نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت آئی جی پنجاب کو پولیس وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگانے کا حکم دے۔