دبئی سے کراچی آنیوالے ہوائی جہاز سے 2 کروڑ کا سونا چوری

Sep 06, 2022 | 11:20 AM

  ایک نیوز نیوز:   دبئی سے کراچی آنے والے ہوائی جہاز سے 2 کروڑ  کا سونا چرا لیا گیا۔ مسافر ڈیڑھ کلو سونا ہینڈ کیری کے ذریعے وطن لارہا تھا۔

  رپورٹ کے مطابق مقامی جیولر کا ملازم ڈیڑھ کلو سونا ہینڈ کیری کے زریعے دبئی سے کراچی لارہا تھا ۔  تاہم  مسافر نے کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر سونا غائب ہونے کا دعوی کیا جس پر کسٹمز حکام نے مذکورہ مسافر کی رپورٹ پر واقعہ کی شکایت درج کرلی۔ اور فلائٹ کے تمام مسافروں اور عملے کی باقاعدہ چیکنگ کی گئی۔

تاہم کسٹمز افسران کا کہنا ہے کہ تلاشی کے باوجود کچھ نہیں ملا واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزیدخبریں