پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کی 8 سال بعد انٹرنیشنل میدان میں واپسی

پاکستان فٹبال ویمن ٹیم 8 سال بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ 
کیپشن: پاکستان فٹبال ویمن ٹیم 8 سال بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ 
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان فٹبال ویمن ٹیم 8 سال بعد اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ساف ویمن کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2014 میں کھیلا تھا۔ اور 8 سال قبل کھیل گئے سکوڈ میں شامل 7 قومی کھلاڑی اس وقت کے اسکوڈ میں شامل ہیں۔ 

پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم انٹرنیشنل میدان میں واپسی پر پر جوش ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ ہے جس پر سب پرجوش ہیں۔ ماریہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اچھا کھیل پیش کریں گے۔ 

واضع رہے کہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شروع ہونے والے ساف ویمن فٹبال کپ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے ساتھ 7 ستمبر کو جبکہ 10 ستمبر کو بنگلہ دیش اور 13 ستمبر کو مالدیپ سے مقابلہ کریں گی۔