کوٹلی بیراج میں بھی پانی کی سطح بلند، ہائی الرٹ جاری

Sep 06, 2022 | 10:08 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سیلاب نے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے تباہی مچاتے ہوئے کوٹری بیراج تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے۔  فلڈکنٹرول روم کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہےکوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے۔

جبکہ کوٹری بیراج سے ڈاؤن سٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے اور کوٹری بیراج میں 24 گھنٹےکےدوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ دیکھا گیاہے۔

فلڈکنٹرول روم کا مزید کہنا ہےکہ منچھرجھیل کا پانی کوٹری بیراج پہنچنے کی وجہ سے بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب منچھرجھیل میں بھی پانی کا دباؤ کم کرنےکےلیے مزید دو مقامات پر کٹ لگا ئے گئے ہیں لیکن ان 2 کٹ کے بعد بھی سیہون اور سعید آباد شہر کیلیے خطرہ برقرار ہے۔

بلوچستان سےآنےوالےریلوں کےباعث جوہی اور میہڑ کےرنگ بندوں پرپانی کا دباؤ برقرار  ہے۔

 بدین کی پران ندی میں بھی 6 روز بعد دوبارہ سے شگاف پڑگیا جس سے پانی کی سطح مزیدبڑھ گئی ہے

مزیدخبریں