پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف

Oct 06, 2024 | 15:49 PM

ایک نیوز: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستانی ٹیم نے20اوورز میں8وکٹوں کےنقصان پر 105 رنز بنائے، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ندا ڈار سب سے زیادہ 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ،منیبہ علی 17 رنز اور کپتان فاطمہ ثناء 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ،سیدہ عروب شاہ 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔    
ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کو مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ڈیانا بیگ آج بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گی ،ڈاکٹر اور فزیو نے آج ایک بار پھر ڈیانا بیگ کا چیک اپ کیا۔
 چیک اپ کے بعد ڈیانا بیگ کو مزید ریسٹ کا مشورہ دیا گیا ، ڈیانا بیگ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کے پہلے اوور میں پٹھے کے کچھاو کے باعث مزید میچ نہیں کھیل سکی تھیں۔    

مزیدخبریں