ایک نیوز:گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار حمید شاہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہواتھاجس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔
شہید عبدالحمید کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی جہاں وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر کے پی، آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔