انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےپاکستانی سکواڈ کا اعلان 

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےپاکستانی سکواڈ کا اعلان
کیپشن: Pakistan squad announced for the first test against England

ایک نیوز: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےپاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
سکواڈ میں سائم ایوب، عبداللہ شفیق،سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ ، شان مسعود ، ابرا احمد، محمد رضوان ، شان مسعود، سلمان علی آغا شامل ہیں۔
 شان مسعود کا کہنا تھا کہ بین سٹوکس ٹیم میں شامل نا ہونے سے انگلینڈ کی ٹیم کی سٹرینتھ کم نہیں ہوگی ، انگلینڈ ٹیم کے پاس 16 رکنی سکواڈ ہے سب بہترین کھلاڑی ہیں، انگلینڈ سے پچھلی سیریز کلوز ہارے اس بار جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
کپتان شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ کی کرکٹ سے ہم واقف ہیں اس کے مطابق پلان بنایا ہے، عامر جمال کے آنے سے ہماری سٹرینتھ میں اضافہ ہوا ہے، ٹیسٹ میچ کی سٹریٹیجی ایک دن کے مطابق نہیں بنا سکتے پانچ دن کو دیکھنا ہوتا ہے، بنگلہ دیش سریز میں سات نمبر کے بعد ہمارے رنز نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ عامر جمال کے نا ہونے سے نقصان ہوا، انگلینڈ ٹیم میں تجربہ کارکھلاڑی ہیں مگر کسی کو کم نہیں لے سکتے ، بنگلہ دیش سیریز میں بیٹنگ کولیپس کی وجہ سے ہم میچ ہارنے کی پوزیشن میں آئے ،چیمئمز کپ میں شاہین نے زیادہ سے زیادہ اوورز کروائے امید ہے وہ ریدھم میں واپس آئے ہوں گے۔