ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعدپی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔
راولپنڈی 49 ملی میٹر مری 25 جہلم 35 منڈی بہاوالدین 29 گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،لاہور، شیخوپورہ ،حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،لیہ، سرگودھا اور نارووال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ،بارشوں کا سپیل 8 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیںپنجاب کے تمام دریاؤں ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔
شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔