علی امین گنڈاپور سے تاحال رابطہ منقطع ہے، بیرسٹر سیف

Oct 06, 2024 | 00:30 AM

ایک نیوز: ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے علی امین گنڈاپور سے تاحال رابطہ منقطع ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے   کے پی ہاؤس میں رینجرز کے داخلے کے بعد رابطہ نہیں ہوا ہے، وزیر اعلی ٰکی خیریت کے متعلق پارٹی کارکنوں میں شدید تشویش ہے ، علی امین گنڈا پور کو کوئی نقصان پہنچا تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا احتجاج کے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اڈیالہ میں نا حق قید  بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صرف اور صرف  بانی پی ٹی آئی کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں، جعلی حکومت سن لے کہ علی امین گنڈاپور 2/3 سے بھی زیادہ اکثریت اور فارم 45 کے وزیراعلی ٰ ہیں، جعلی حکومت پی ٹی آئی کے بغض میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود ہمارے کارکنوں کے حوصلہ بلند ہیں ،فسطائی اور جعلی حکومت کے خاتمہ کا سہرا ہمارے بہادر کارکنوں کے سر پر بندھے گا ۔   

مزیدخبریں