وفاقی دارالحکومت سے مظاہرین کو باہر نکالنے  کیلئے  ایکشن شروع 

وفاقی دارالحکومت سے مظاہرین کو باہر نکالنے  کیلئے  ایکشن شروع 
کیپشن: Action started to evict the protesters from the federal capital

ایک نیوز: ڈی چوک کے اطراف کاروباری پلازوں میں   مظاہرین کو نکالنے کیلئے  رینجرز و پولیس  نے سرچ آپریشن شروع  کردیاہے، مظاہرین کو شناخت کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔ 

پولیس ذرائع  کے مطابق سیکٹر جی 6اور ایف 6میں پولیس و رینجرز کا سرچ آپریشن جاری  ہے، سیکٹرز میں روپوش مظاہرین کے خلاف رینجرز اور اسلام آباد پولیس  کے دستے میلوڈی، سپر مارکیٹ ایف سکس اور جی سکس پہنچ گئے ،صبح تک ریڈ زون اور وفاقی دارالحکومت کی حدود سے مظاہرین کو نکالنا ہے ۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وفاق نے دوسرے صوبوں سے مدد مانگ  لی ہے، سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام  آباد روانہ ہوگئی، ایک ہزار اہلکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس نے نفری بھیجی، وفاق کی درخواست پر 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے، شیل وصول کرنے پنجاب پولیس کی گاڑیاں سی پی او پہنچی تھی، سندھ پولیس کی نفری گزشتہ رات بھیجی گئی، ہر پلاٹون میں  سینئر رینک کا افسر بھی شامل ہے۔