ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے۔
صداقت عباسی کچھ عرصے سے منظرِعام سے غائب تھے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی۔عدالت نے صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
صداقت علی عباسی تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں نامزد ہیں۔