ہزار گنجی ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،2دہشت گرد ہلاک

 ہزار گنجی ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،2دہشت گرد ہلاک
کیپشن: Hazarganj, CTD operation, 2 terrorists killed

ایک نیوز:سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی اے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد مارے گئے۔مارے جانیوالے دہشت گرد کوئٹہ میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوئے تھے۔ تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے۔دہشت گردوں سے ایک پستول، ایک موٹرسائیکل اور3دستی بم برآمد ہوا۔کوئٹہ سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا گیا ۔