ایک نیوز:بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو جیکولین فرنینڈس کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا۔ اداکارہ کے بھتہ خور محبوب نے دھمکی دیدی۔
جیکولین فرنینڈس نے حالیہ دنوں اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں یورپی اداکار وین ڈیم کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی گئی اور لکھا کہ ”لیجنڈ وین ڈیم کے ساتھ، اس شراکت داری کے لیے انتظار نہیں کر سکتی۔“
گلوکار میکا سنگھ نے جیکولین فرنینڈس کی وین ڈیم کے ساتھ تصویر پر پھبتی کستے ہوئے اور جیکولین کے مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر کا مذاق ڑاتے ہوئے جوابی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ”تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو، یہ (وین ڈیم)سکیش سے کہیں بہتر ہے۔“
میکا سنگھ کا یہ مذاق نئی دہلی کی منڈولی جیل میں قید سکیش چندر شیکھر کو ایک آنکھ نہیں بھایا، جس نے اپنے وکیل اننت ملک کے ذریعے ایک خط عام کیا ہے، جس میں میکا سنگھ کو دھمکی دی گئی ہے۔
خط میں میکا سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے لکھا ہے کہ ”میکا! میں دیکھ رہا ہوں کہ تم کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔ مجھے جیکولین فرنینڈس کی پوسٹ پر تمہارے کمنٹ کے بارے میں علم ہوا ہے۔ “
سکیش چندر شیکھر کی طرف سے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ”تم پہلے اپنے آپ کو دیکھو، میں جو کچھ بھی ہوں لوگوں کے سامنے ہوں، میں نے کسی سے کچھ چھپا نہیں رکھا۔ تمہارے اندر جتنی غلاظت ہے، خاص طور پر خواتین کے ساتھ تمہارے سلوک کے حوالے سے ، تم نے وہ دنیا سے چھپا رکھی ہے۔