ایک نیوز :عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔تصویر میں ایئر پورٹ پر سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پہلے تو گلوکار کی اجازت کے بغیر ان کی یوں ایئر پورٹ پر سوتے ہوئے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر تنقید کی گئی۔
مگر حقیقت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
دراصل عاطف اسلم نے اپنی یہ تصویر خود ہی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی تھی اور پھر کچھ ہی دیر میں یہ وائرل ہو گئی۔