ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم مینرکاکہنا ہے کہ ملک میں غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کادورہ کراچی،کورکمانڈر نے استقبال کیا۔آرمی چیف کی نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرمقبول باقرکےہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
سندھ کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن،منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بارے بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھاکہ سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے سپیکٹرم کے خلاف نفاذ کی کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔
آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔