ایک نیوز:نگران پنجاب حکومت نے شہریوں کی تفریح کیلئے 15روزہ ”لہور لہور اے“ ثقافتی میلہ سجانےکااعلان کردیا۔
وزیراعلی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ”لہور لہور اے“ میلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراطلاعات وثقافت عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری،سیکرٹریز اطلاعات،سپورٹس،سیاحت، خزانہ،کمشنر لاہور،ڈی جی سپورٹس،ڈی جی پی ایچ اے،ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران شرکا کو بتایاگیا کہ مختلف ممالک کے سفیروں کو کو بھی ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پروگرامز میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی جائے گی۔ تاریخی مقامات پر بھی تقریبات کا انعقاد ہو گا ۔کھیل ،موسیقی ،آرٹ ،ادب ،دیگر تقاریب میں عوام کی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے جائیں گے
بریفنگ میں بتایاگیاکہ ”لہور لہور اے“ میں میوزک کنسرٹ،تھیٹر،پپٹ شو اور آرٹ کی نمائشیں ہوں گی لاہور کی 18بڑی یونیورسٹیوں کے درمیان تھیٹرکمپیٹیشن ہوں گے ”لہور لہور اے“میلے کے تحت ا لحمراء میں 7روزہ بکس فیئرلگایا جائے گا۔ نامور قوال اور گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے نائٹ نیزہ بازی،کبڈی اور روایتی کھیل ہوں گے ڈرون لائٹس اور لیزر شو جیلانی پارک میں ہوگا ہسٹری بائی نائٹ اور پنجاب تھرو ایجز شوپیش کئے جائیں گے ڈرون کے ذریعے ہیری ٹیج تھرو لیزر شو پیش کیا جائے گا ”لہور لہور اے“میلے میں وینٹیج بائیک،سائیکل اور دیگر گاڑیوں کا شوبھی ہو گا جیلانی پارک میں چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی جائے گی جیلانی پارک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذریعے منفرد انداز سے فوڈ سٹالز لگائے جائیں گے لاہور کی منتخب سڑکوں میں لائٹنگ اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔