ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالرکی قدر میں مزید کمی،اوپن مارکیٹ میں 1روپے50پیسے سستاہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر93پیسے سستا ،283.62روپےسےکم ہو کر282.69روپےپربند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 50پیسے سستا ہو کر 282روپے 50پیسے پربند ہوا۔