ایک نیوز:لیسکو کاپنجاب کے 5اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،29روز میں 643بجلی چور پکڑے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف 360ایف آئی آرزرجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل22،انڈسٹریل2، زرعی 12 اور 607 ڈومیسٹک تھے۔ کنکشنز منقطع کرکے10لاکھ 14ہزار 228 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ یونٹس کی مالیت5کروڑ 24لاکھ 18 ہزار723 روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق بھامنی والا کے علاقے میں بجلی چور کو3099786 روپے، نسبت روڈ لاہور میں بجلی چوروں کو1لاکھ، پھولنگر میں740320 روپے، گوالمنڈی میں بجلی چور کو 700000 روپے جرمانہ کیاگیا۔
لیسکو ترجمان کاکہنا تھاکہ 29روز کے دوران کل 13744 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ اب تک کل 13614 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اورکل4580ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک 2کروڑ84لاکھ 82ہزار 420 یونٹس چارج کئے گئے ہیں ۔