ایک نیوز: امن کے نوبل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن کا نوبل انعام ایران کی سماجی کارکن نرگس محمدی کے نام رہا۔ نرگس محمدی کو ایران میں خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ نرگس محمدی اس وقت ایرانی جیل میں قید ہیں۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 6, 2023
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2023 #NobelPeacePrize to Narges Mohammadi for her fight against the oppression of women in Iran and her fight to promote human rights and freedom for all.#NobelPrize pic.twitter.com/2fyzoYkHyf
یاد رہے کہ نارویجین مصنف جان فوسے کو ادب کے نوبل انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ ناروے کے نینورسک ادب میں اپنے عظیم پیشرو ترجی ویساس کے ساتھ جان فوسے کا بہت کچھ مشترک ہے۔
کیمسٹری کا نوبل انعام برائے سال2023 الیکسی ایکیموف، لوئس بروس اور مونگی باوندی کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔ ان کیمیادانوں نے کوانٹم ڈاٹس، نینو پارٹیکلز کی دریافت اور تحقیق پر کام کیا ہے ۔ نینو ٹیکنالوجی کے یہ سب سے چھوٹے اجزاء اب ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپ میں استعمال ہوتے ہیں ، اور بہت سی دوسرے کاموں کے ساتھ ساتھ ٹیومر کو ٹشو سےہٹانے پر سرجنوں کی رہنمائی بھی کر سکتے ہیں۔
فزکس 2023 کانوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کراؤز اور این ایل ہولیئر کو الیکٹران ڈائنامکس مطالعہ کے لیے روشنی کی پلسز ماپنے کے تجربات کیلئے دیا گیا ہے۔میڈیسن کا نوبل پرائز کوروونا وبا کے انسداد میں اہم کردار ادا کرنے والے کیٹالین کیریکو اور ڈریوویس مین کے نام رہا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کیٹالین کاریکو اور ڈریو ویس مین نے mRNAکووڈ 19 ویکسین کی نشوونما کے قابل بنانے والی دریافتوں پر فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام جیتا۔
یادرہے نوبل انعام ڈائنامائٹ کی ایجاد کے لیے مشہور سویڈش موجد الفریڈ نوبل کی وصیت پر مبنی ہیں جو 1896 میں انتقال کر گئے تھے، نوبل انعام سویڈن کے مرکزی بینک نے قائم کیا۔ ان باوقار ایوارڈز کے لیے نوبل انعام یافتہ افراد کے ناموں کا اعلان روایتی طور پر اکتوبر کے دوران اسٹاک ہوم میں ہوتی ہے سوائے امن انعام کے جس کا تعین اوسلو میں ناروے کی نوبل کمیٹی کرتی ہے۔